ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کے بعد شام میں حالات پیچیدہ ہیں امریکی فوج موجود رہے گی ، مارک ایسپر

انٹرنیشنل

واشنگٹن(آن لائن)امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے کہا ہے کہ شدت پسند تنظیم ‘داعش’ کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے قتل کے باوجود شام میں سکیورٹی کی صورتحال پیچیدہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے مشن کے تحت شام میں امریکی فوج موجود رہیگی۔جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایسپر نے کہا کہ شام میں امریکی فوجی دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی شام میں تیل کے ذخائر داعش کےہاتھ لگنے سے روکنے کے لیے امریکا ان کی نگرانی جاری رکھے گا۔انہوں

نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکا دیگر اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر ‘داعش’ کو مکمل شکست سے دوچار کرنے کا مشن جاری رکھے گی۔امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ ہمارے پاس طاقت ، عزم اور خواہش ہے کہ جو بھی امریکی عوام کو نقصان پہنچائے کی کوشش کرتا ہے اس کا تعاقب کیا جائے گا’۔مارک ایسپر نے کہا کہ البغدادی اس وقت ایک سرنگ میں چھپا ہوا تھا جب اس نے خود کو دھماکہ خیز بیلٹ اڑا دیا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر