سابق بھارتی فوجی عہدیدار کا مولانا فضل الرحمان کے ”آزادی مارچ“ کے حق میں ٹویٹ، وزیراعظم عمران خان کے بارے میں بڑا دعویٰ کر دیا

انٹرنیشنل

دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان کے کشمیر بارے دو ٹوک موقف پر بھارتی عمران خان کے خلاف کوئی موقع ضائع کئے بغیر ان کے خلاف بیان جاری کرتے رہتے ہیں، ایسے ہی ایک بھارتی ریٹائرڈ میجر جو پاکستان، مسلح افواج اور مسلم دشمنی میں پیچھے نہیں رہتے، جب بھی انہیں موقع ملتا ہے وہ سوشل میڈیا پر بیانات دینے میں سب سے آگے ہوتے ہیں، ریٹائرڈ بھارتی میجرگورو آریا نے اپنے ایک ٹویٹ میں آزادی مارچ کی تصویر لگاتے ہوئے اسے موضوع بحث بنایا ہے، بھارتی ریٹائر میجر نے کہا کہ پاکستان کے شہر سکھر سے آزادی مارچ

کا آغاز ہو گیا ہے، دو سال قبل لوگوں کا اجتماع گو نواز گو کے نعرے لگا رہا تھا لیکن آج نعرہ مختلف ہے، آج گو نیازی گو کا نعرہ لگ رہا ہے۔ بھارتی ریٹائرڈ میجر نے لکھا کہ وقت کیسے بدل جاتا ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر