الریاض میں یمنی فریقین میں امن معاہدہ اچھی شروعات ہے، ٹرمپ

انٹرنیشنل

ریاض(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یمن میں آئینی حکومت اور عدن کی عبوری کونسل کے درمیان سعودی عرب کی میزبانی میں معاہدہ یمنی بحران کے حل کے لیے اچھی شروعات ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنی متعدد ٹویٹس میں صدر ٹرمپ نے الریاض میں طے پائے یمنی معاہدے اوراس کی کامیابی میں سعودی عرب کیخدمات کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ الریاض معاہدہ ایک بہت اچھی شروعات ہے۔ امید ہے یمنی بحران کے حل کے لیے مزید محنت اور کوششیں جاری رکھیں جائیں گی۔بین الاقوامی برادری اور عرب ممالک نے یمنکے استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے یمن کی آئینی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل کے مابین معاہدے تک پہنچنے کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کو سراہا ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر