سعودی عرب نے کس چیز کی قیمت میں 75فیصد اضافہ کر دیا

انٹرنیشنل

ریاض(آن لائن) سعودی عرب میں بیشتر اشیاء پر ٹیکس لگا دیا گیا ہے جن میں میٹھے مشروبات بھی شامل ہیں۔قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے 2019ء لاگو کیا گیا ہے۔ سعودی اخبار عکاظ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بہت سے تجارتی مراکز نے ٹیکس کا نفاذ ہونے کے بعد مشروبات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ چند ایک ایسے ہیں جن کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ کیونکہ قانون کے مطابق میٹھے مشروبات پر ٹیکس لینا ضروری ہے۔ یہاں تک کہ ایک تجارتی مرکز کی جانب سے 250 ملی گرام کےمیٹھے مشروب کی قیمت جو

ٹیکس کے نفاذ سے پہلے ایک ریال تھی اب وہ 1.75 ریال تک پہن گئی ہے۔اسی طرح اور بھی بہت سے تجارتی مراکز صارفین سے میٹھے مشروبات کی قیمتیں 75فیصد تک بڑھا دی گئی ہیں۔سعودی حکام نے واضح کیا ہے کہ ایسے تمام تجارتی مراکز کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا اور انہیں جرمانے عائد کیے جائیں گے۔چند ایسے تجارتی مراکز بھی ہیں جنہوں نے مشروبات کی پْرانی والی قیمتیں ہی برقرار رکھی ہیں، اور گاہکوں سے کوئی اضافی رقم وصول نہیں کر رہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر