روس میں حکمران پارٹی نے نئے وزیر اعظم کے نام کی منظوری دے دی

انٹرنیشنل

ماسکو (این این آئی)روس میں حکمران پارٹی متحدہ روس نے اپنے ایک اجلاس میں نامزد ملکی وزیر اعظم میخائل میشْوسٹِن کے نام کی متفقہ منظوری دے دی۔ اب پارلیمنٹ نئے وزیر اعظم کی نامزدگی کی توثیق کرے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق

روسی پارلیمنٹ کا ایوانِ زیریں (دْوما) اپنے ایک خصوصی اجلاس میں میخائل میشوسٹن کی نامزدگی کی منظوری دے دے گا۔ دوما میں حکمران جماعت کو واضح برتری حاصل ہے اور توثیق مشکل نہیں ہو گی۔ صدر ولادیمیر پوٹن کی جانب سے دستوری ترامیم متعارف کرانے کی تجاویز کے تناظر میں کئی برسوں تک وزیر اعظم رہنے والے دیمیتری میدویدیف بدھ کواپنی کابینہ سمیت مستعفی ہو گئے تھے۔ پوٹن نے مجوزہ دستوری ترامیم کی تفصیلات کا اعلان ابھی نہیں کیا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر