ایران کو ایک اور شدید جھٹکا ،جنرل قاسم سلیمانی کے بعد اہم ترین کمانڈرمارا گیا

انٹرنیشنل

تہران( آن لائن ) ایران کی پیراملٹری فوج بسیج کے کمانڈرعبدالحسین مجدمی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ہے۔کمانڈرعبدالحسین مجدمی کوصوبہ خوزستان کے شہردرخوین میں گھرکے سامنے نقاب پوش افراد نے نشانہ بنایا۔ پیراملٹری فوج کے سربراہ عبدالحسین مجدمی امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے جنرل قاسم سلیمانی کے ساتھی تھے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار دو بندوق برداروں نےحملہ کیا، حملہ آوروں کے چہرے ڈھکے ہوئے تھے اور چار گولیاں چلائی گئی ہیں۔ معاملے کی تفتیش جاری ہے تاہم اس حملے کا مقصد فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا لیکن

بیسیج یونٹ نومبرمیں اس علاقے میں مظاہرین کے ساتھ پرتشدد جھڑپوں میں ملوث رہا تھا جس میں متعدد مظاہرین زخمی اور ہلاک ہوگئے تھے۔جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد مجدمی کی ہلاکت کو اسلامی انقلانی گارڈز کور( آئی آر جی سی) کے لئے ایک اور دھچکا سمجھا جارہا ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر