جدید دور کے چیلنجزاورخطرات سے نمٹنے کے لیےروسی صدر نے ہنگامی فیصلہ کر لیا

انٹرنیشنل

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)روسی صدر ولادی میر پوتین نے 2020ء میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل رکن ممالک کا سربراہ اجلاس بلانے پر زوردیا ہے تاکہ عالمی سطح پر عدم استحکام کے درپیش چیلنج سے نمٹنے کے لیے امن کا دفاع کیا جاسکے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وہ نازی جرمنی کی فورسز کے ہاتھوں یہود کے مبیّنہ قتل عام ہولو کاسٹ کی مقبوضہ بیت المقدس میں یاد گار پر منعقدہ تقریب میں تقریر کررہے تھے۔انھوں نے کہا کہ ریاستوں کی اس سمٹ پر تہذیب کو بچانے کے لیے خاص ذمے داری عاید ہوتی ہے۔یہ جدید دور کےچیلنجزاورخطرات سے نمٹنے کے لیے اجتماعی جوابات کی تلاش میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر