اکیسویں صدی میں دنیا کو کونسے چار خطرات لاحق ہیں؟ اقوام متحدہ نے انتباہ جاری کر دیا

انٹرنیشنل

نیویارک( آن لائن )اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اکیسویں صدی میں ترقی اور نئے امکانات پر منڈلاتے ہوئے چار خطرات سے نمٹنے کی ضرورت کی نشاندہی کردی۔جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق جنرل اسمبلی سے خطاب میں انہوں نے جوہری عفریت، ماحولیاتی بحران، عالمی طاقتوں کے مابین بڑھتی ہوئی بداعتمادی اور ڈیجیٹل دنیا کے تاریک پہلو سے لاحق خطرات کو چارآفات قرار دیا۔ انتونیو گوتریس نے جوہری طاقتوں پر اعتماد سازی کے لیے زور دیتے ہوئے کہا کہ جوہری عفریت پھیل رہا ہے۔ انہوں نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے میں کہا کہ زمین سلگ رہی ہے۔ کوپ 25 مذاکرات

کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا فیصلہ سازوں کی بڑی تعداد وقت ضائع کر رہی ہے۔ سیکرٹری جنرل نے عندیہ دیا کہ اقوام متحدہ بین الاقوامی برادری کے اتحاد کے لیے کوششوں کی اعانت کرے گی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر