مشرق وسطیٰ سمٹ کی میزبانی کونسا اسلامی ملک کرے گا،صدرورلڈ اکنامک فورم کا اعلان

انٹرنیشنل

ڈیووس(این این آئی )ورلڈ اکنامک فورم کا مشرق وسطیٰ سمٹ پہلی مرتبہ سعودی عرب میں منعقد ہوگا جس میں دنیا بھر سے رہنما شرکت کریں گے۔ اس امر کا اعلان سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں اعلان کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم کے صدر بورگ برینڈے نے مندوبین کو بتایا کہ اگلا مشرق وسطیٰ سمٹ سعودی عرب میں پانچ سے چھ اپریل کو اس سال منعقد ہوگا۔ ورلڈ اکنامک فورم کی ویب سائٹ کے مطابق اس سمٹ کا موضوع چوتھے صنعتی انقلاب میں اس خطے کا مقام ہوگا۔ماضی میں مشرق وسطیٰ ورلڈ اکنامک فورم کی میزبانی مصر، اردن اور

متحدہ عرب امارات کر چکے ہیں۔ یہ اعلان ڈیووس میں ایک خصوصی اجلاس میں کیا گیا جہاں سعودی عرب کی سٹریٹیجک ترجیحات کو مدنظر رکھا گیا تھا۔خیال رہے کہ نومبر میں عالمی رہنماؤں کا جی 20 اجلاس بھی سعودی عرب میں منعقد ہوا رہا ہے۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب مشرق وسطیٰ عالمی طاقتوں کی میزبانی کرے گا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر