چین میں کرونا کی پھرواپسی، وائرس مزید 7 افراد کی جانیں نگل گیا، جانتے ہیں یہ سب ہلاکتیں کس شہر میں ہوئیں؟

انٹرنیشنل

بیجنگ (این این آئی )چین میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 78نئے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے بڑی تعداد بیرون ملک سے آنے والے افراد کی تھی جس سے انفیکشن کی دوسری لہر کا خدشہ پیدا ہوگیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وائرس کے مرکز ووہان سے تقریبا ایک ہفتے تک کوئی نیا کیس سامنے نہ آنے کے بعد پہلا نیا کیس سامنے آگیا جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں 3 مقامی سطح پر پھیلے انفیکشن سامنے آئے۔چین کے قومی صحت کمیشن نے بتایا کہ وائرس سے مزید 7 افراد ہلاک ہوگئے، یہ تمام ہلاکتیں

ووہان میں ہوئیں۔منگل کے روز 74 نئے بیرون ملک سے آئے کیسز سامنے آئے جو مارچ کے آغاز سے رپورٹ ہونے والے ڈیٹا کے مطابق ایک روز میں سامنے آنے والے اب تک کے سب سے زیادہ کیسز ہیں اور گزشتہ روز سامنے آنے والے کیسز کے دوگنے ہیں۔چین میں اب تک کورونا وائرس کے 81 ہزار 553 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 3 ہزار 281 افراد ہلاک اور 73 ہزار 277 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر