فرانس میں کوروناوائرس سے خاتون سمیت3 پاکستانی جاں بحق

انٹرنیشنل

پیرس (این این آئی)فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے 3 افراد جن میں خاتون بھی شامل ہیں کورونا وائرس سے جاں بحق ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ جیروم سالومون نے رات گئے بتایا کہ

فرانس میں کورونا وائرس سے اسپتالوں میں 1331 اموات ہو چکی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فرانس میں اب تک 25233 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، جن میں 2933 نئے کیس شامل ہیں۔فرانس کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ جیروم سالومون نے مزید بتایا کہ کورونا کے 11539 مریض فرانس کے اسپتال میں داخل ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 2827افراد کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈز میں رکھا گیا ہے، اسپتالوں میں داخل مریضوں میں سے ایک تہائی کی عمر 60 سال سے کم ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر