امریکہ میں اگلے صدارتی انتخابات کب ہونگے؟ ڈونلڈ ٹرمپ نے شیڈول کا اعلان کر دیا

انٹرنیشنل

واشنگٹن(این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں صدارتی انتخابات 3 نومبر کو کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کی وجہ سے این 95 ماسک، سرجیکل ماسک اور دستانوں کی برآمد پر بھی پابندی لگا دی۔ انہوں نے کہا کہ طبی سازوسامان کی امریکہ کو خود ضرورت ہے۔امریکہ میں کورونا وائرس ایک دن میں تیرہ سو سے زائد جانیں نگل گیا اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد7,392 ہو گئی ہے۔ متاثرہ مریضوں کی تعداد

تعداد پونے تین لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔نیویارک میں وینٹی لیٹرز کی کمی کے سبب چین سے تین ہزار وینٹی لیٹرز خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت کر دی ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر