اقامے کی مدت میں بغیر فیس توسیع اور وہ بھی کتنے مہینوں کیلئے؟ سعودی عرب نے پاکستانیوں سمیت تمام غیر ملکیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

انٹرنیشنل

جدہ (این این آئی) سعودی عرب میں محکمہ پاسپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ مقیم غیر ملکیوں کے اقامے کی مدت میں کسی فیس کے بغیرخود بخود تین ماہ کے لیے توسیع کردی جائے گی جس پر عمل شروع کر دیا گیا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے بعد مملکت میں جاری کرفیو اور لاک ڈاون کی وجہ سے سعودی حکومت نے غیر ملکیوں کے اقاموں میں توسیع کا اعلان کیا تھا جس کے حوالے سے سعودی محکمہ پاسپورٹ نے ایک بیان میں کہاہے کہ اس فیصلے کا اطلاق نجی شعبے کے غیر ملکی کارکنان پر

ہوگا جن کی اقامے کی معیاد ختم ہوچکی ہے یا اٹھارہ مارچ کے بعد اور تیس جون تک ختم ہوگی۔حکام کی طرف سے کہا گیاکہ چاہے وہ مملکت میں موجود ہیں یا نہیں۔ایسے تمام غیر ملکیوں کو انفرادی طور پرٹیکسٹ میسج کے ذریعے اقامے کی توسیع کے بارے میں مطلع کیا جائے گا۔بیان کے مطابق یہ اقدام سعودی حکومت کی طرف سے کورونا وائرس کے باعث مالی اور معاشی رکاوٹ کو دور کرنے کی تازہ ترین کوشش ہے۔.

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر