ترکی میں 20سال سے کم عمر شہریوں پر جزوی کرفیو نافذ ترک صدر نے قوم سے خطاب میں بڑ ی پابندیاں عائد کردیں

انٹرنیشنل

انقرہ(این این آئی) ترکی میں کورنا وائرس کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات میں 20 برس سے کم عمر شہریوں پر جزوی کرفیو نافذ کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے قوم سے خطاب میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے 31 صوبوں میں گاڑیوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کردی۔ پابندی کا اطلاق اشیائے ضروریہ پر نہیں ہوگا۔طیب اردوان نے عوامی مقامات اور کریانہ اسٹوروں میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دینے کا بھی اعلان کیا۔ ترکی میں 20 برس سے کم عمر افرادپر بھی جزوی کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل مارچ میں ترکی کی حکومت نے 65 برس سے زائد عمر کے شہریوں اور دائمی امراض میں مبتلا افراد کے گھر سے نکلنے پر پابندی عائد کی تھی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر