ملک کا نیا نقشہ جاری کرنے کا معاملہ بھارت نیپالی وزیر اعظم کے پیچھے پڑ گیا، اقتدار سے ہٹانے کا منصوبہ تیار ، سازش بے نقاب

انٹرنیشنل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیپال کے وزیر اعظم اولی کا کہنا ہے کہ بھارت انہیں اقتدار سے ہٹانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ نیپالی وزیر اعظم نے کھٹمنڈو میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

ملک کا نیا نقشہ جاری کرنے پر انہیں ہٹانے کی سازش کی جارہی ہے اور ایسا پارلیمان کے ذریعے کروایا جائے گا۔ یاد رہے کہ نیپال کے نئے نقشے میں لپو لیکھ، کالہ پانی اور لمپیا دھورا کے علاقوں کو نیپالی سرزمین کے حصے کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ بھارت نے روایتی طور پر دعویٰ کیا ہے کہ یہ اس کے علاقے ہیںاور نیپال کے نئے دعوے نے دونوں اقوام کے تعلقات خراب کردئیے ہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر