ہمسایہ ملک میں ہولناک حادثہ، 2سمندری جہاز آپس میں ٹکرا گئے ،23 افراد ہلاک ، متعدد لاپتہ

انٹرنیشنل

ڈھاکا( آن لائن ) بنگلادیش میں ہولناک حادثہ پیش آیا، دو سمندری جہاز آپس میں ٹکرانے سے 23 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے، ریسکیو آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ خطرناک حادثہ بنگلادیش کے دارلحکومت ڈھاکا میں پیش آیا، سمندری جہاز آپس میں ٹکرانے سے تئیس افراد زندگی کی باز ہار گئے، واقعے کے بعد دونوں کشتیاں ڈوب گئیں، ریسکیو عملے نے 23 افراد کی لاشیں نکال لیں جبکہ دیگر لاپتہ مسافروں کو تلاش کیا جارہا ہے۔فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ صبح 9 بجے کے قریب پیش آیا، اب تک 23

افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، بھیانک حادثے کی وجہ اوور لوڈ بھی ہوسکتی ہے۔متعلقہ اداروں نے واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ خیال رہے کہ عمومی طور پر بنگلادیش میں ضرورت سے زائد مسافروں کو کشتیوں میں سوار کردیا جاتا ہے جو حادثے کا سبب بنتا ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر