بھارت کا چین کیساتھ لائن آف ایکچول کنٹرول پر مزید 35ہزار فوجی تعینات کرنے کا اعلان

انٹرنیشنل

نئی دلی(این این آئی)بھارت چین کے ساتھ لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) پر مزید 35ہزار فوجی اہلکاروں کو تعینات کرنے جارہا ہے کیونکہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدی کے فوری خاتمے کے امکانات معدوم ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق رواں برس پندرہ جون کی شب بھارتی اور چینی فوج کے درمیان شدید جھڑپ میں افسروں سمیت بھارتی فوج کے بیس اہلکار ہلاک جبکہ 76زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد دونوں ملکوں نے علاقے میں مزید فوجی، توپ خانے اورٹینک روانہ کر دیے۔ نئی دلی میں قائم تھنک ٹینک ’’ دی یونائٹڈ سروس انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا ‘‘ کے

ڈائریکٹر اور میجر جنرل (ر) بی کے شرما نے ایک انٹرویو میں کہا کہ لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول کی نوعیت ہمیشہ کیلئے بدل گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک سیاسی سطح پر کوئی فیصلہ نہیں کیا جاتادونوں طرف کے اضافی فوجی واپس نہیں جائیں گے۔ ادھر بیجنگ میں چینی وزارات خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا کہ فی الوقت دنوں فریق معاملات کے حل کیلئے کمانڈروں کی سطح کے مذاکرات کے پانچویں دور کی تیاری کر رہے ہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر