بھارتی جبر اور جارحیت،حکومت کی اپیل پر آج یوم استحصال منایا جائیگا،تما م تیاریاں مکمل

انٹرنیشنل

اسلام آباد (این این آئی) حکومت کی اپیل پر بھارتی جبر اور جارحیت کے خلاف (آج) بدھ پانچ اگست کو یوم استحصال منایا جائیگا ۔ تفصیلات کے مطابق کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5 اگست کو یوم استحصال منایا جائیگا ،وزیر اعظم مظفرآباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے، ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائیگی ،عالمی لیڈرز کو خطوط لکھے جائیں گے، سوشل میڈیا پر مہم چلائی جائیگی ، پاکستانی سفارتکار دنیا بھر میں میڈیا پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں گے ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق 5 اگست کو بھارتی

اقدام کا ایک سال مکمل ہونے پر ہم نے ایکشن پلان مرتب کیا ہے،وزیر اعظم مظفرآباد میں 5 اگست کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے، 5 اگست کو پاکستان میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی جائیگی، عالمی لیڈرز کو خطوط لکھے جائیں گے، سوشل میڈیا پر مہم چلائی جائیگی،

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر