سعودی وزارت کا سڑک کنارے سوئے غیر ملکی ورکر کی تصویر پرسخت ترین ایکشن، بڑا حکم جاری

انٹرنیشنل

ریاض (این این آئی) سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کی تفتیشی کمیٹی نے کارکن کو مناسب رہائش فراہم نہ کرنے پر نجی کمپنی کے خلاف فوری کارروائی کی ہے۔وزارت نے سوشل میڈیا پر وائرل تصویر جس میں دکھایا گیا تھا کہ ایک کارکن سڑک کے کنارے کمبل ڈالے سورہا ہے۔ یہ ذمہ داری کمپنی کی ہے کہ وہ کارکنوں کی رہائش کے لیے مناسب بندوبست کرے۔ یہ کارکن بجلی کی تنصیبات کی حفاظت کیلیے سائٹ پر تعینات تھا۔ کمپنی کی جانب سے کسی قسم کا کیبن بھی بنا کر نہیں دیا تھا جس کی وجہ سے وہ مجبور ہو

کر سڑک کے کنارے ہی سو گیا۔ وزارت افرادی قوت نے فوری طور پر کمپنی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کمپنی کے ادارہ افرادی قوت کے ذمہ دار کو طلب کیا اور انہیں اس امر کا پابند کیا کہ وہ سائٹ پر کارکن کیلئے کیبن مہیا کریں تاکہ وہ ان کی املاک کی حفاظت کرسکے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر