بیروت دھماکوںسے بڑی پیمانے پر تباہی دھماکوں کی آوازیں کس ملک میں بھی سنی گئیں؟جانئے

انٹرنیشنل

نکوشیا(این این آئی)لبنان کے شہر بیروت میں ہونے والے دھماکوں کی شدت کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان کی آواز دو سو کلومیٹر دورقبرص تک سنی گئی۔

قبرص کے مقامی میڈیا کے مطابق بیروت بندر گاہ پر ہونے والے دھماکوں میں شہر کے طول وعرض میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ۔لبنان ان دنوں دگرگوں معاشی صورتحال سے دوچار ہے جس میں ملک کی کرنسی کی قدر انتہائی حد تک گرنے سے افراط زر میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ کا خصوصی ٹرائیبونل اختتام ہفتہ دو ہزار پانچ کو رفیق حریری قتل سے متعلق دھماکے کافیصلہ سنانے جا رہا ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر