امارت عجمان میں واقع مصروف مارکیٹ میں خوف ناک آتشزدگی کوئی جانی نقصان ہوا یا نہیں ؟حکام نے ابتدائی تفصیلات جاری کردیں

انٹرنیشنل

ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات میں شامل امارت عجمان میں ایک مارکیٹ میں بدھ کی شام اچانک خوف ناک آگ بھڑک اٹھی ہے جس سے متعدد دکانیں جل گئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق عجمان کے محکمہ شہری دفاع کے ایک ذریعے نے صحافیوں کو بتایا کہ بازار شعبی کے نام سے سبزی اور پھل منڈی میں آگ لگنے کے بعد شعلے اور سیاہ دھویں کے بادل بلند ہونا شروع ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی خصوصی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور وہ پورے بازار کو خالی کرانے کے لیے امدادی کام کررہی ہیں۔آگ بجھانے والا عملہ بھی امدادی سرگرمیوں میں

مصروف ہے اور بازار میں لگی خوف ناک آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہا ہے۔اس ذریعے نے بتایا کہ چار مختلف محکموں کی ٹیموں کو بھی فائر فائٹروں کی معاونت کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔عجمان کے سرکاری ذرائع کا کہنا تھا کہ اگر امدادی ٹیمیں ابتدائی دو تین گھنٹے میں آگ پر قابو پانے میں ناکام رہتی ہیں تو پھر ہمسایہ امارتوں سے بھی امدادی ٹیموں کو طلب کیا جاسکتا ہے۔تاہم حکام نے فوری طور پر یہ نہیں بتایا کہ عجمان کی اس مارکیٹ میں کیسے آگ لگی ہے اور یہ آنا فانا کیسے پھیل گئی ہے۔دم تحریر آتش زدگی کے اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تھی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر