فیس بک نے ٹرمپ کی کورونا سے متعلق ویڈیوکیوں ڈیلیٹ کر دی؟جانئے

انٹرنیشنل

نیویارک (این این آئی )سماجی رابطے کی وب سائٹ فیس بک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کورونا وائرس سے متعلق جھوٹے دعوے کا وڈیو کلپ ڈیلیٹ کر دیا۔ وڈیو کلپ میں ٹرمپ نے دعوی کیا تھا کہ بچے کورونا کے خلاف قوت مدافعت رکھتے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق فیس بک نے کہا کہ کسی صدر کی پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ٹرمپ وائٹ ہاوس بریفنگ میں بیان کا دفاع کرتے نظر آئے۔ بولے انہوں نے بہت زیادہ بیمار ہونے سے مدافعت سے متعلق بات کی تھی۔ڈونلڈ کا کہنا تھا کہ میرا مطلب یہ تھا کہ بچے بیماری سے جلدصحت یاب ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ ڈاکٹر بچوں سمیت تمام عمر کے افراد کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیتے ہیں۔ ٹوئٹر نے بھی کورونا سے متعلق غلط معلومات پر ٹرمپ کی مہم عارضی طور پر روک دی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر