کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتیں 7 لاکھ سے تجاوز عمان میں سفری پابندیاں ختم ، کرفیو اوقات میں کمی کا اعلان

انٹرنیشنل

نیویارک (این این آئی)دنیا بھر میں کورونا کے مریض ایک کروڑ 88 لاکھ سے زیادہ ہوگئے جبکہ دنیا بھر میں 7لاکھ 7ہزار سے زیادہ لوگ جان سے جاچکے ہیں اور ایک کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ صحت یاب ہوچکے ہیں۔دوسری جانب عمان میں ہفتے سے اندرون ملک سفری پابندیاں ختم کرنے اور کرفیو اوقات میں کمی کرنے کا اعلان کردیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا میں متاثرین 50 لاکھ اور بھارت میں 20 لاکھ کے قریب ہیں، برازیل میں مصدقہ کیسز 28 لاکھ سے اوپر اور ہلاکتیں ایک لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہیں۔ادھر کورونا کیسز میں اضافے پر نیدرلینڈز کے دارالحکومت

ایمسٹرڈم میں رش والی جگہوں پر ماسک کی پابندی لگا دی گئی۔امریکی شہر شکاگو کے اسکولوں نے آن لائن کلاسز لینے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب عمان میں ہفتے سے اندرون ملک سفری پابندیاں ختم کرنے اور کرفیو اوقات میں کمی کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر