کراچی: سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے مرکزی ملزم رضوان قریشی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حساس اداروں کی جانب سے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے ملزم رضوان قریشی کا نام ای سی ایل میں شامل کی سفارش کرنے کی گئی تھی جس کے بعد وزارت داخلہ نے ملزم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کرلیا جب کہ اس حوالے سے کاغذائی کارروائی بھی مکمل کرلی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 2012 میں بلدیہ ٹاؤن فیکٹری میں آتشزدگی سے 257 افراد جل کر جاں بحق ہوگئے تھے جس کی جے آئی ٹی رپورٹ رینجرز نے حال ہی میں عدالت میں پیش کی ہے۔
