کراچی – پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری دبئی روانہ ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آصف زرداری دبئی کے لیے روانہ ہوئے ہیں جہاں کچھ دیر قیام کے بعد وہ دبئی سے لندن روانہ ہو جائیں گے۔یاد رہے اس سے قبل پیپلز پارٹی کے اندرونی اختلافات کا شکار ہے جبکہ آصف زرداری اور ان کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری کے درمیان اختلافات کی خبریں بھی آتی رہی ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے ناراض رہنماءڈاکٹر ذوالفقار مرزا ، مخدوم امین فہیم اور عبدالقادر پٹیل پہلے ہی لندن میں موجود ہیںجبکہ اب آصف زرداری بھی لندن جا رہے ہیں۔
