امام بارگاہ قصر سکینہ میں حملہ کرنے کے لیے آنے والے خود کش بمبار کی جیکٹ تو نہ پھٹ سکی لیکن اس نے خود کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔پولیس کے مطابق خود کش بمبار کی جیکٹ کا ایک حصہ پھٹ گیا تھا جس کے باعث اس کے چہرے کا ایک حصہ متاثر ہوا ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق خود کش بمبار کے چہرے کے متاثرہ حصے کی سرجری کی جائے گی جبکہ سرجری کرنے کے لیے ڈاکٹر حمید کو کراچی سے اسلام آباد طلب کیا گیا ہے۔ڈاکٹر حمید ملزم کی سرجری کے لیے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں جبکہ کل اس بمبار کے چہرے کی سرجری کی جائے گی۔
