ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہاہے کہ پاکستان افغانستا ن میں امن چاہتاہے کیونکہ افغانستان کا امن پاکستان کے لیے اہم ہے اس لیے ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے ہر ممکن مدد فراہم کریں گے ۔ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے تسنیم اسلم نے کہا کہ پاکستان بھارت سے مذکرات کرنے سے نہیں کتراتا بلکہ مذاکرات کے ذریعے ہی تمام مسائل کے حل چاہتاہے ۔انہوں نے کہاکہ آٹھ سال پہلے سمجھوتہ ایکسپریس پر ہونے والے حملے کی تحقیقات میں کوئی بھی پیش رفت نہیں ہوئی ،بھارت کو چاہئے کہ ذمہ داروں تعین کرے اور ان کو سزاد ے۔ بھارت کے سیکریٹری خارجہ کاپاکستان دورہ خوش آئند ہے ،پاکستان ان کو خوش آمدید کہتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سزائے موت عالمی قوانین کی خلاف ورزی نہیں ہے بلکہ سزائے موت پاکستان کے قانون کے مطابق ہے ۔تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے اورافغانستان کو چاہئے آنے والے مہاجرین کی ہر ممکن امداد کرے۔
