حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں الیکشن کمیشن کی سنگین غلطی

اہم خبریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن کی سنگین غلطی کا انکشاف، تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 120 کا ضمنی انتخاب کالعدم قرار دے دیے جانے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ حلقہ این اے 120 ضمنی انتخاب کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی ایک سنگین غلطی ہوئی ہے۔ الیکشن کمیشن حلقہ این اے 120 ضمنی انتخاب کے لیے ایک امیدوار کا انتخابی نشان بیلٹ پیپر پر چھاپنا ہی بھول گیا تھا۔ قانونی ماہرہن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے یہ ایک سنگین غلطی ہے اور اس غلطی کی وجہ سے پورے ضمنی انتخاب کو ہی کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ 17 ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کامیاب قرار پائی تھیں اور تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد دوسرے نمبر پر رہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر