ن لیگ کو ایک اور جھٹکا،اہم رہنماکا سینٹ کی رکنیت سے استعفیٰ کا اعلان

اہم خبریں

لاہور(نیوزڈیسک)سب سے بڑا سیاسی دھماکہ، ن لیگ کو ایک اور جھٹکا لگ گیا،اہم ترین رہنما نے سینٹ کی رکنیت سے استعفیٰ کا اعلان کردیا، پارٹی سے بھی راہیں جداکرلیں، تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے اہم رہنما نثارمحمد خان نے سینٹ سے مستعفی ہونے اور پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے،

بتایاجارہاہے کہ نثار محمد خان کے بھائی حاجی فدا محمد خان کو سینٹ کے لئے تحریک انصاف نے ٹکٹ دیا ہے جس کے بعد نثار محمد خان کی بھی تحریک انصاف میں ہی شمولیت کا واضح امکان ظاہر کیاجارہاہے، سینیٹر نثارمحمدخان نے سینٹ اجلاس کے دوران اپنے استعفے کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ میں نے ن لیگ کے سینیٹر کی حیثیت سے چھ سال بطور رکن پارلیمنٹ کام کیا ہے ، انہوں نے بتایا کہ میں اپنے بڑے بھائی حاجی کرامت کی وجہ سے آج اس مقام پر ہوں اور وہ ڈھائی سال قبل تحریک انصاف میں شامل ہوگئے تھے اور اب ان کو سینٹ کا ٹکٹ دیاگیا ہے انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت حلف کی پاسداری کے حوالے سے میرا ضمیر مطمئن ہے اور مطمئن ضمیر کے ساتھ جارہاہوں میں نے کوئی سیاسی کارڈ نہیں کھیلا، انہوں نے سینٹ کی نشست سے استعفے اور پارٹی چھوڑنے کی وجہ یہ بتائی کہ میرے بھائی فدا کو تحریک انصاف کا ٹکٹ ملنے پر مجھے تنقید کا نشانہ بنایاگیا جو کہ میں برداشت نہیں کرسکتا میں نے سیاسی کارڈ کھیلنے ہوتے تو پہلے ہی کھیل سکتاتھا ۔اپنے ضمیر کی آوازپر استعفیٰ دے رہاہوں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر