کے پی کے کی حکومت کا شاندار اقدام ، عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

اہم خبریں

سوات(آئی این پی ) سوات میں پاک چائنہ تعاون سے تعمیرہونے والے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا افتتاح کردیا گیا، منصوبہ چینی انجینئرزکے تعاون سے سات سال کے عرصے میں مکمل کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بجلی بحران پر قابو پانے کے لئے عوامی نیشنل پارٹی کے دور میں شروع کئے جانے والا درال خوڑ ہائیڈرو پاڈر پراجیکٹ کا منصوبہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ 36.36 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے اس منصوبے کا افتتاح وزیراعلی محمود خان نے کیا ۔پانی کی کمی کے باعث صرف چھ میگاواٹ بجلی کو

مدین گرڈ اسٹیشن کو تھرو دیا گیا۔اس پاور پراجیکٹ کو چائنہ انجینئرزکے تعاون سے سات سال کے عرصے میں مکمل کیا گیا ہے۔چائنہ کی کنٹری ہیڈ مس شیڈو نے کہا ہے کہ یہ منصوبہ پاک چائنہ اشتراک سے مکمل ہوا۔سوات میں مٹلتان سمیت دیگر علاقوں میں بھی اس قسم کے منصوبوں پر کام جاری ہے جن کی تکمیل سے بجلی بحران پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔درال ہائیڈرو پاور پراجیکٹ جیسے منصوبے شروع کرنے سے ملک میں جاری بجلی بحران پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر