وفاداری کا صلہ ،عمران خان نے جہانگیر ترین کی بہن کو بڑا سرپرائز دیدیا

اہم خبریں

اسلام آباد( وائس آف ایشیا) تحریک انصاف نے سینیٹ ٹکٹ جہانگیر ترین کی ہمشیرہ کو دینے کا فیصلہ کر لیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے سینیٹ ٹکٹ سیمی ایزدی کو دینے کا فیصلہ کر لیاگیا ہے۔سیمی ایزدی عمران خان کے وفادار ساتھی جہانگیر ترین کی ہمشیرہ ہیں۔سیمی ایزدی اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی رکن بھی ہیں۔یہ سیٹ ن لیگ کی سعدیہ عباسی کی نا اہلی کی وجہ سے خالی ہوئی۔ جب کہ دوسری طرف تحریک انصاف نے ولید اقبال کوسینیٹ کا ٹکٹ جاری کردیا ہے۔ ولیداقبال کوہارون اخترکی نااہلی سے خالی ہونے والی نشست پرٹکٹ

جاری کیاگیا۔ولید اقبال کو وزیر اعظم کی منظوری کے بعد سینیٹ کا ٹکٹ جاری کیا گیا۔ولید اقبال عام انتخابات میں حمزہ شہباز کے مقابلے میں الیکشن لڑنے سے انکار کر چکے تھے جس کے بعد وہ عام انتخابات میں حصہ نہیں لے پائے تھے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر