احد چیمہ اور فواد حسن فواد کیساتھ دوران حراست کیا کچھ کیا گیا؟رانا ثناء اللہ نے سنسنی خیز انکشاف کردیا

اہم خبریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صوبائی وزیر قانون اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ کہ نیب کی جانب سے احد چیمہ اور فواد حسن فواد پر تھرڈ ڈگری تشدد کیا گیاہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد اور سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو دوران حراست شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیاہے۔ دوران تفتیش دونوں بیورو کریٹس پر تھرڈ ڈگری تشدد کیاگیا۔دریں اثنا سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی

کے اقدامات دیکھ کر لگ رہا ہے حکومت اگلے6ماہ میں معیشت تباہ کر دیگی، پی ٹی آئی حکومت 5سال مودی کاجو یار ہے ، غدار ہے کا نعرہ لگاتی رہی، اب ان کو مودی سے یاری کی کون سی جلدی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف والے ہر معاملے پر نا اہل اور نالائق ثابت ہو رہے ہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر