آسیہ بی بی کے وکیل کا پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ ،واپس صرف ایک ہی صورت میں آؤں گا،سیف الملوک نے بڑی شرط رکھ دی

اہم خبریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) آسیہ بی بی کے وکیل کا ملک چھوڑنے کا فیصلہ ،نجی ٹی وی کے مطابق آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک کا کہنا ہے کہ میری زندگی کو خطرہ ہے اس لیے میں نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔سیف الملوک کا کہنا ہے کہ اگر آرمی انہیں سیکورٹی فراہم کرے تو وہ آسیہ بی بی کیس کے خلاف دائر کی گئی نظر ثانی کی اپیل میں پاکستان واپس آئیں گے اور آسیہ بی بی کی نمائندگی کریں گے۔آسیہ بی بی کے وکیل کا مزید کہنا ہے کہ میرے اہل خانہ کی جان کو بھی شدید خطرات

ہیں اس لیے وفاقی حکومت انہیں سیکورٹی فراہم کرے۔یاد رہے آسیہ بی بی کی بریت کے فیصلہ پر نظر ثانی کے لیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اپیل دائرکر دی گئی ہے۔ اپیل قاری سلام نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق اور غلام مصطفی چوہدری کی وساطت سے دائر کی۔خیال رہے گذشتہ روز حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے پر تحریک لبیک پاکستا ن نے تین روز سے جاری احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر