چیف جسٹس ہسپتال سے ڈسچارج ہوتے ہی کہاں جا پہنچے ؟ روانگی کے وقت میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثاقب نثار نے کیا شاندار اعلان کر دیا

اہم خبریں

راولپنڈی(آئی این پی ) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ میری طبیعت بہترہے (آج) منگل سے کیسز کی سماعت کروں گا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار انجوپلاسٹی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج ہوکر گھر روانہ ہوگئے، رونگی کے دوران میڈیا کو اسپتال کے گیٹ پر دیکھ کر چیف جسٹس اپنی گاڑی سے باہر آکر صحافیوں سے مصافحہ کیا۔چیف جسٹس نے غیر رسمی بات چیت کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ میری صحت ٹھیک ہے، (آج) منگل سے کام شروع کروں گا۔واضح رہے چیف جسٹس کو اتوار کے روز دل کی تکلیف کے باعث

راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا ، جہاں ڈاکٹرز ان کا طبی معائنہ کیا، طبی معائنے میں پتہ چلا جسٹس میاں ثاقب نثار کے دل کی ایک شریان بند ہے، ڈاکٹرز نے دل کی بند شریان کھولنے کے لئے انجو پلاسٹی کی تھی۔چیف جسٹس کو رات بھر اسپتال میں رکھا گیا، پیر کی صبح چیف جسٹس کا چیک اپ کیا گیا، جس کے بعد ماہر امراض دل جنرل اظہر کیانی نے انہیں گھر جانے کی اجازت دی۔ڈاکٹرز نے جسٹس میاں ثاقب نثار کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر