’’سدھو پاکستان آکر پنجاب سے الیکشن لڑو جیت جاؤ گے‘‘ عمران خان نے اپنے دوست بھارتی وزیر کو حیران کن پیشکش کردی

اہم خبریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے کرتار پور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔ اس تاریخی موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ایٹمی پاورز ہیں ، جنگ تو ہو ہی نہیں سکتی ،ایسا کرنا پاگل پن ہوگا،دوستی کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں ،انہوں نے اپنے دوست بھارتی پنجاب کے وزیر نوجوت سدھو کو مخاطب کرتے ہوئےکہا

کہ آپ کو یہاں اتنا پسند کیا جاتا ہے کہ اگر ہمارے پنجاب سے الیکشن لڑو تو الیکشن آسانی سے جیت جاؤ گے ۔ کوریڈور کھلنے کیلئے نوجوت سدھو کی کوششیں لائق تحسین ہیں ۔ا س سے پہلے نوجوت سدھو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کے شکرگزار ہیں کہ جنہوں نے یہ تاریخی فیصلہ کیا۔ دنیا بھر کی سکھ برادری ان کی شکرگزار ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر