’’ہم یہ راستہ بھی کھولنے کو تیار ہیں‘‘ سکھوں کیلئے کرتار پور سرحد کھولنے کے بعد عمران خان نے ہندوؤں کو بھی بڑی خوشخبری سنا دی

اہم خبریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو کرتار پور کے بعد ایک اور بڑی پیشکش کر دی ہے۔ معروف بھارتی صحافی ” برکھا دت “ نے اپنے ٹویٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران عمرا ن خان نے ہمیں بتایا کہ وہ کرتار پور کوریڈور کے بعد نیلم وادی میں واقع مندر ” شاردا پیتھ “ کو بھی بھارتی یاتریوں کیلئے کھولنے کیلئے تیار ہیں ۔ بھارتی صحافی نے بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ ” جی ہاں میں ہندووں یاتریوں کیلئے مذہبی مقامات کھولنے کیلئے تیار ہوں ۔“برکھا دت کا اپنے

ایک اور ٹویٹ میںکہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیں بتایا کہ ” وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ کسی بھی وقت بات چیت کیلئے تیار ہیں ۔ عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈ لائنز پر طے پانے والی وزراءخارجہ کی ملاقات منسوخ کرنے کرنے کو” برا جواب “ قرار دیا اور کہا کہ میں کوشش ہی کر سکتاہوں، میں جانتا ہوں بھارت میں جلد الیکشن ہونے والے ہیں ، ہم ان کے اختتام تک انتظار کریں گے ۔واضح رہے کہ وزیر اعظم نے 28 نومبر کو کرتارپور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر