فضائی سفر کے دوران سامان گم ہو جائے تو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ۔۔کیرج ائیر ایکٹ نافذ ،مسافر کو کتنی رقم ادا کی جائیگی؟اشتہارات آویزاں کر دئیے گئے

اہم خبریں

کراچی (اے این این) مسافروں کا سامان گم کرنے والی ائیر لائنز مسافروں کو اس کاجرمانہ ادا کریں گی، سول ایویشن اتھارٹی نے کیرج ائیر ایکٹ نافذ کردیا۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے مسافروں کے سامان گم ہونے کی مسلسل شکایات پر کیرج ائیر ایکٹ نافذ کیا گیا ہے جس کے تحت مسافروں کا سامان گم کرنے یا ضائع ہو نے پر متعلقہ ائیر لائن ایک لاکھ 35 ہزار روپے جرمانہ کی مد میں مسافروں کو ادا کرے گی۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے، ائیر بلیو، شاہین ایئر۔امارات ایئر لائن، اتحاد

ایئر، گلف اور قطر سمیت دیگر ائیر لائنز ہر سال مسافروں کا کروڑوں روپے کا سامان گم یا ضائع کر دیتی ہیں۔مذکورہ مسافروں نے سامان گم ہونے کے بارے میں وزیر اعظم عمران خان کے شکایت سیل کو درخواست دی تھی، جس پر ایکشن لیتے ہوئے سی اے اے نے مسلسل سامان گم ہونے کی شکایات پر ائیر لائنز پر جرمانہ عائد کردیا۔مسافروں کو یہ حق کیریج ائیر ایکٹ کے تحت دیا گیا ہے، سول ایویشن اتھارٹی نے مسافروں کی آگاہی کیلئے کراچی سمیت ملک بھر کے تمام آپریشنل ائیرپورٹس پر اشتہارات آویزاں کر دیئے ہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر