وزیر اعظم پاکستان کا وہ انداز جو ترک قیادت کو بھا گیا طیب اردوان بھی عمران خان کو دیکھ کر حیران،خود رخصت کیا

اہم خبریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کو ترکی میں غیر معمولی پروٹوکول ،ترک قیادت پاکستانی وزیراعظم کی سادگی دیکھ کر حیران رہ گئی۔روزنامہ جنگ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تمام میٹنگز میں سادہ شلوار قمیض پہننے کو ترجیح دی۔عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات سے قبل شلوار قمیض پر باقاعدہ کوٹ کے بجائے اپر پہنا۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے ملاقات کے بعد عمران خان کو خود رخصت کیا۔ذرائع کے مطابق ترک قیادت نے وزیراعظم عمران خان کے دو روزہدورے کو غیر معمولی اہمیت دی۔ذرائع کے مطابق ترک قیادت سمجھتی ہے کہ پاکستان اور ترکی کے

درمیان مثالی تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں اور پاکستان نے بحثیت قوم ہر آزمائشی گھڑ ی میں ترک قو م کا ساتھ دیا ہے۔حتی کہ خلافت عثمانیہ کی تحریک کے دوران پہلی جنگ عظیم میں برصغیر کی مسلمان عورتوں نے اپنے زیورات بھی ترک جنگجوؤں کو بھجوائے تھے۔اسی لئے جب پاکستان میں بدترین سیلاب آیا تو ان کی بیوی ایمن ایردوان نےدورہ پاکستان میں اپنا قیمتی ہار حکومت پاکستان کو دے دیا تھا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر