نوازشریف کی سزا معطلی اور ضمانت کی درخواستیں ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

اہم خبریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژنل بینچ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی سزا معطلی اور ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے نوازشریف کی درخواستپر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے جس کے مطابق نوازشریف کی سزا معطلی اور ضمانت کی درخواست اپیل کے ساتھ سنی جائے گی ۔مختصر حکم نامے پرجسٹس اطہرمن اللہ اور جستس عامر فاروق کے دستخط موجود ہیں۔ہائیکورٹ کے جاری کردہ حکم نامے پر خواجہ حارث کی حاضری لگا دی گئی ہے ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر