امریکی ڈالر 80روپے کا۔۔۔! ناقابل یقین اعلان کردیا گیا

اہم خبریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکمران جماعت کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے دعویٰ کیا ہے کہ مارچ میں امریکی ڈالر 80 روپے کا ہو جائے گا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے ڈالرز خرید کر رکھے ہیں خدا کا واسطہ ہے کہ مارکیٹ میں فروخت کر دیں کیونکہ اگر مارچ میں ڈالر 80 روپے کا ہو گیا تو کوئی مجھ سے شکایت نہ کرے۔قومی اسمبلی میں آصف علی زرداری کے گھٹنے پکڑ کر بیٹھنے سے متعلق ایک سوال کےجواب میں عامر لیاقت حسین نے کہا

کہ مجھے معلوم ہے کہ آصف علی زرداری کے گھٹنے اب بے کار ہو چکے ہیں وہ اب نہیں چل سکتے اسی لیے میں جا کر ان کے گھٹنوں میں بیٹھ گیا تھا۔ایم کیو ایم سے متعلق بات کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میں نے آج تک ٹارگٹ کلنگ نہیں کی، میں نے بھتہ خوری نہیں کی ، میں نے احکامات دے کر آج تک کسی کو قتل نہیں کروایا۔ انہوں نے کہا کہ قائد کی غداری پر مجھے نقصان پہنچانے کے لیے بہت سے حملے کیے گئے تھے ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر