یوتھ ٹریننگ سکیم کیلئے وظیفہ کی رقم جاری کرنے کا فیصلہ ،کون کون فائدہ اٹھا سکے گا؟بڑی خوشخبری سنا دی گئی

اہم خبریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے یوتھ ٹریننگ اسکیم کیلئے وظیفہ کی رقم جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ،خصوصی گرانٹ کی منظوری وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل کر لی گئی۔ ایک بیان میں عثمان ڈار نے کہاکہ سابقہ حکومت نے 87000 ہزار نوجوانوں کو وظیفہ کی ادائیگی روک رکھی تھی۔عثمان ڈار نے کہاکہ وظیفے کی رقم نہ ملنے سے ہزاروں نوجوان پریشان تھے۔عثمان ڈار نے کہاکہ وزیراعظم اور وزیر خزانہ سے نوجوانوں کا مسئلہ حل کرنے کی درخواست کی تھی۔عثمان ڈار نے کہاکہ کابینہ سے منظوری کی صورت میں ہر نوجوان کے بقایا جات ادا کریں گے۔عثمان ڈار نے

کہا کہ سابقہ حکومت نے نوجوانوں کو سہولیات دینے کی بجائے وظیفہ کی رقم روک دی تھی۔عثمان ڈار نے کہاکہ نوجوانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر