تحریک لبیک کے قائم مقام سربراہ بھی گرفتار

اہم خبریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک لبیک پاکستان کےقائم مقام چیف کو بھی گرفتار کرلیا گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تحریک لبیک کے قائم مقام سربراہ ڈاکٹر شفیق امینی کو آسیہ بی بی کی بریت کیخلاف احتجاجی ریلی سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ڈاکٹر امینی سیکیورٹی اداروں کو موٹروےبند کرنے اور ریاست کے خلاف دھرنے سے متعلق کیس میں مطلوب تھے جس دوران قومی املاک کو نقصان بھی پہنچایا گیا تھا ۔واضح رہے جب سے مذہبی جماعت کے سربراہ خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری حراست میں ہیں اس وقت سے ڈاکٹر

امینی پارٹی کے قائم مقام سربراہ کے طور پر کام کر رہے تھے ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر