نوازشریف کے ستارے گردش میں ،ہائیکورٹ سے ناکامی کا منہ دیکھنے کے بعد سابق وزیر اعظم پر پھر بجلیاں گرادی گئیں

اہم خبریں

لاہور( این این آئی)بھارت کی جانب سے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے بیان کو عالمی عدالت میں بطور ثبوت پیش کئے جانے کے بعدنواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کے لئے سیشن عدالت سے رجوع کر لیا گیا۔مقامی شہری کی جانب سے سلیم چوہدری ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف نے ممبئی حملوں سے متعلق بیان دیا اورنواز شریفکے بیان کو بھارت نے عالمی عدالت میں بطور ثبوت پیش کیا۔سابق وزیر اعظم کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کے لئے پولیس کو درخواست دی

لیکن کوئی کارروائی نہیں ہو سکی۔ استدعا ہے کہ عدالت سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں طبی بنیادوں پر ضمانت کی استدعا مسترد کردی تھی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر