بھارتی فضائیہ کے طیاروں نے پاکستان کے 3مقامات پر بم برسائے ‘ ٹائمز آف نے نیا شوشہ چھوڑ دیا

اہم خبریں

نئی دہلی /اسلام آباد (سی پی پی )بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیانے بھارتی فوج کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کر رہا ہے کہ بھارتی ایئرفورس کے 12میراج 2000طیاروں نے تین مقامات بالاکوٹ، مظفر آباد اور چکوٹھی کے نزدیک جیش محمد، حزب المجاہدین اور لشکرطیبہ کے لانچنگ پیڈز، کنٹرول رومز اور تربیتی کیمپوں کو نشانہ بنایا اور انہیں تباہ کر دیا۔منگل کو میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی طیاروں نے ان تنصیبات پر 1000کلوگرام وزنی بم پھینکے,یہ آپریشن بھارت ایئرفورس کی ویسٹرن ایئرکمانڈ نے کیا۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی فوج کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے

ہے کہ بھارتی ایئرفورس کے طیاروں نے بالاکوٹ میں رات 3بج کر 45منٹ ، مظفر آباد میں 3بج کر 48منٹ پر اور چکوٹھی میں 3بج کر 58منٹ پر جیش محمد، حزب المجاہدین اور لشکرطیبہ کے تربیتی کیمپوں، لانچنگ پیڈز اور کنٹرول رومز کو نشانہ بنایا۔ ادھر اے این آئی نے بھارتی طیاروں کی طرف سے فضائی حدود کی خلاف ورزی ہونے پر پاکستان کے ایف 16طیاروں کی آمد کی تصدیق کردی جس کے بعد بھارتی طیارے واپس بھاگنے پر مجبور ہوگئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس آپریشن کے بعد بھارتی ایئرفورس نے ایل او سی اور انٹرنیشنل بارڈر کے ساتھ تمام ایئرڈیفنس سسٹمز اور گجرات کی جمنانگر، مالیا، احمد آباد، ویدودرا کے فضائی اڈوں کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیاہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے بارڈر کے ساتھ ملحق تمام بھارتی اضلاع کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ نے رات کی تاریکی میں پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تاہم پاک فضائیہ کے بروقت جواب دینے پر بھارتی فضائیہ کے طیارے اضافی پے لوڈ پھینک کر واپس فرار ہونے پر مجبور ہوگئے ، آئی ایس پی آر کے مطابق پے لوڈ کھلے مقام پر گرا اور اس سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر