بھارتی غرور خاک میں مل گیا، عوام اللہ اور افواج پاکستان پر یقین رکھیں اور بےفکر ہو کرآرام سے سوئیں،ڈاکٹر عبدالقدیرنے بڑا اعلان کردیا

اہم خبریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ایئر فورس نے بھارت کے دوجہاز مار گرانے کے بعد اس کا غرور خاک میں ملادیا ۔اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کے حوصلے بلند ہیں ، پاکستان کو نہ کوئی میلی نگاہ سے دیکھ سکتا اور نہ ہی کوئی نقصان پہنچا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمارے ساتھ بدمعاشی کی کوشش کیتھی آپ نے دیکھا انہیں کس طرح کا جواب ملا۔ایٹمی سائنسدان نے کہا کہ میں اور میرے رفقا نے پاکستان کو ایٹمی صلاحیت دی۔

ہماری دعائیں، خون اور پسینہ افواج پاکستان کے ساتھ ہیں ،انشاءاللہ ہم سرخرو ہو کر مشکلات سے نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام اللہ اور افواج پاکستان پر یقین رکھیں اور بےفکر ہو کرآرام سے سوئیں۔واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر