’’جنگی جنون سے سرشار بھارتی لیڈرشپ کو وفاقی کا دھماکے دار پیغام ‘‘ اسد عمر نے پاک فوج کے حق میں نعرہ بلند کرتے عوام سے بڑی اپیل کر دی

اہم خبریں

اسلام آباد (سی پی پی )وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنی طاقت اور امن کی خواہش دونوں کا اظہار کردیا ہے،پاکستان امن کے لیے پرعزم ہے مگر اپنی سالمیت کا بھی پوری طرح دفاع کرے گا۔اپنے ٹویٹر پیغام میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ آج نماز جمعہ کے بعد ملک کی سلامتی کی دعا بھی کریں ۔ انھوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے بہادر بیٹوں کے لئے خصوصی دعا کی جائے کیوں کہان مجاہدوں کی وجہ سے ہم سکون کی نیند سوتے ہیں، اس کے باوجود کہ جنگی جنون سے سرشار بھارتی لیڈرشپ

امن کو تباہ کرنے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے۔وزیرخزانہ نے کہا کہ ہم تاریخ کے دوراہے پرکھڑے ہیں، پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں کی قیادت کو فیصلہ کرنا ہے کہ ہم آئندہ نسلوں کو امن و خوشحالی یا تنازعے کی طرف لے جانا چاہتے ہیِں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کی صلاحیت اور دفاع پر اب کوئی شک باقی نہیں رہا ہوگا، ہم امن کیلئے پرعزم ہیں تاہم اپنی سالمیت کا بھی پوری طرح دفاع کریں گے، توقع ہے کہ بھارت میں سمجھدار لوگ مودی کو ٹکرا سے روکیں گے،کوئی بھی عقلمند 2 ایٹمی ملکوں کو ٹکرا نہیں چاہے گا۔ انہوں نے کہا کہ جنگی جنون سے سرشار بھارتی لیڈرشپ امن کو تباہ کرنے کی کوشش میں لگی ہوی ہے۔ پاکستان زندہ باد۔ افواج پاکستان زندہ باد

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر