پہلی رات ہی جیل میں ثنا اللہ کا برا حال،قید تنہائی میں فرش پر سو کر ساری رات گزاری

اہم خبریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نون لیگ کے رہنما رانا ثناءاللہ نے جیل میں پہلی رات فرش پر سو کر گزاری۔نجی ٹی وی کے مطابق رانا ثناءاللہ کو کیمپ جیل کی بیرک نمبر 6میں فرش پر سونا پڑا اور انہیں سونے کے لیے صرف ایک چادر فراہم کی گئی۔رانا ثناءاللہ کو قید تنہائی میں رکھا گیا جب کہ اردگرد کی بیرکیں خالی تھیں۔جس بیرک میں راناثناءاللہ کو رکھا گیا

اس کے باہر جیل پولیس کے افسران سمیت اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔سابق وزیر قانون پنجاب کے خلاف درج مقدمے میں شریک ملزمان کو پرانی جیل کی بیرک میں رکھا گیا۔ثنا اللہ کی بیرک میںچھت پر صرف ایک ہی پنکھا نصب ہے جبکہ ان کوگھر سے لائے گئے کھانے کے بجائے جیل کا ہی کھانا کھانا پڑا، اپنی ادویات وہ ساتھ ہی لائے تھے ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر