احتساب عدالت نے خواجہ برادران کی بریت کی درخواستوں پر دھماکہ خیز فیصلہ سنا دیا

اہم خبریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل کیس میں خواجہ برادران کی بریت کی دونوں درخواستیں مسترد کردیں،عدالت نے نیب کو قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت میں پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل کیس میں خواجہ برادران کی بریت کی درخواستوں پرسماعت ہوئی، خواجہ برادران نے عدالتی دائرہ اختیاراوربریت کی درخواستیں دائر کی تھیں ،احتساب عدالت کے جج جسٹس جوادالحسن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ برادران کی بریت کی دونوں درخواستیں مسترد کردیں،عدالت نے نیب کو قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھنے کاحکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا،کیس کی سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر