نوازشریف کو کیا بیماری ہے ؟ تشخیص ہو گئی ، انہیں کونسا انجکشن دیا گیااور وہ کیا کام کرتاہے ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اہم خبریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم نوازشریف کے بون میرو ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی ہے ، نوازشریف کو کینسر کا مرض لاحق نہیں ، بون میرو مکمل طور پر فعال ہے ، نوازشریف کو آئی ٹی پی کی بیماری لاحق ہے جس کا پاکستان میں علاج موجود ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق نوازشریف کو فوری طور پرآئی وی آئی جی کا انجکشن لگا دیا گیاہے ، انجکشن سے خون کے خلیوں کی تعداد اور قوت مدافعت بہتر ہو گئی ہے ۔ آئی ٹی پی بیماری ہونے سے خون بہتا ہے اور یہ مدافعتی نظام پلیٹ لیٹس ختمکرتا ہے ، بیماری سے متاثرہ فرد کے خون میں بہت کم پلیٹ لیٹس ہو تے ہیں ۔دوسری جانب نوازشریف کے پلیٹ لیٹس 20ہزار رہ گئے ہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر