اسلام آباد میں واقع افغان سفارتخانے کی جانب سے پاکستانیوں کیساتھ تضحیک آمیز رویہ ،ویزہ کیلئے 2ہفتے سے کونسی اوچھی حرکتیں کی جارہی ہیں؟جانئے

اہم خبریں

اسلا م آباد (آ ئی این پی)پاکستان میں واقع افغان سفارتخانے کی جانب سے ویزہ کے حصول کیلئے آنیوالے پاکستانیوں کیساتھ تضحیک آمیز رویہ اختیار کیا جارہاہے۔ذرائع کے مطا بق اسلام آباد میں واقع افغان سفارتخانے کے عملے کی جانب سے پاکستانیوں کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا جارہا ہے جس کے باعث پاکستانیوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، خیبر پختونخوا سےتعلق رکھنے والے 300افراد نے ویزہ کی درخواست دے رکھی ہے جبکہ افغانستان نے پشاور قونصلیٹ بند ہونے کا سرکلر جاری کر رکھا ہے،ذرائع نے بتا یا اسلام آباد آنیوالے افراد کو 2 ہفتے سے ایمبیسی کے چکر

لگوائے جارہے ہیں، ادھرذرائع کا کہنا ہے افغان سفارتخانے کے رویے کیخلاف شدیداحتجاج پر مظاہرین کو جلدویزہ دینے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر